ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب شیرورسمندرمیں کشتی اُلٹ گئی؛ دو ماہی گیرغرق ہوکر جاں بحق

بھٹکل کے قریب شیرورسمندرمیں کشتی اُلٹ گئی؛ دو ماہی گیرغرق ہوکر جاں بحق

Mon, 18 Dec 2023 03:31:16    S.O. News Service

بھٹکل 18 ڈسمبر (ایس او نیوز) مچھلیوں کا شکار کرنے کےدوران کشتی اُلٹ جانے سے دو ماہی گیر سمندرمیں غرق ہوکرجاں بحق ہوگئے۔ واردات اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو شیرورکیسرکوڈی میں پیش آئی۔ 

مہلوکین کی شناخت بھٹکل قدوائی روڈ کے محمد یوسف مصباح (48) اورشیرور کے عبدالستار(47) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ یہ دونوں ایک چھوٹی کشتی پرسوارمچھلیوں کا شکارکررہے تھے کہ اچانک بیچ سمندرمیں کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں دونوں سمندرمیں غرق ہوگئے، مقامی ماہی گیروں نے دونوں کی نعشوں کو سمندر سے باہر نکالا۔

رات قریب تین بجے کشتی ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوتےہی بھٹکل کے سماجی کارکن امتیاز اُدیاور کی قیادت میں دیگر کارکنان نصیف خلیفہ،  اِمشاد مختصر اور ارشاد صدیقہ جائے واردات پر پہنچے اورضروری امداد فراہم کیں۔

 دونوں نعشوں کوبیندو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بیندور پولس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی، پولس پورے معاملےکی جانچ کررہی ہے۔


Share: